پاکستان

نگہبان رمضان پیکج عوام کےگھروں کی دہلیزپر پہنچاناہمارا فرض تھا کسی پراحسان نہیں کیا،وزیراعلیٰ مریم نوازکا دعویٰ

پنجاب حکومت کی جانب سے 30 لاکھ سے زائد گھرانوں کو نگہبان رمضان پیکیج فراہم کردیا گیا۔

لاہور(کھوج نیوز)نگہبان رمضان پیکج عوام کےگھروں کی دہلیزپر پہنچاناہمارا فرض تھا کسی پراحسان نہیں کیا،وزیراعلیٰ مریم نوازکا دعویٰ،رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ مریم نوازکا کہنا ہے کہ عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہمارا فرض ہے، کسی پر احسان نہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے 30 لاکھ سے زائد گھرانوں کو نگہبان رمضان پیکیج فراہم کردیا گیا۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہےکہ 64 لاکھ گھرانوں کو نگہبان رمضان پیکیج کی ترسیل جلد مکمل کرلی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ 64 لاکھ افراد کو ان کی دہلیز پر رمضان پیکیج کی ترسیل منفرد ریکارڈ ہے۔ مریم نوازکا کہنا ہے کہ نگہبان رمضان پیکیج میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے ہر بیگ پر کیو آر کوڈ پرنٹ کیا گیا ہے، کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور کیو آر کوڈ کے ذریعے شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button