پاکستان

وزیراعلیٰ کے پی کے وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر کیوں مجبور ؟

علی امین نے تین ناموں کا پینل بھیجنے کے بجائے صرف ایک نام بھجوایا، حالانکہ تین میں سے کسی ایک افسر کو چیف سیکرٹری تعینات کرنا وزیراعظم کا استحقاق ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر کیوں مجبورہوئے؟اندرونی کہانی کھل کر سامنے آگئی،رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق یہ ملاقات چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی تقرری کے معاملے پر ہوگی۔حال ہی میں خیبرپختونخوا حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان پہلا تنازع سامنے آیا تھا جب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت سے موجودہ چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کی درخواست کی اور شہاب علی شاہ کی بطور چیف سیکرٹری تعیناتی کی درخواست کی ہے۔ماضی کی روایات کے برعکس علی امین نے تین ناموں کا پینل بھیجنے کے بجائے صرف ایک نام بھجوایا، حالانکہ تین میں سے کسی ایک افسر کو چیف سیکرٹری تعینات کرنا وزیراعظم کا استحقاق ہے۔اس حوالے سے وزیراعلی سیکرٹریٹ پشاور نے وفاقی حکومت کو خط ارسال کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button