پاکستان

پاکستان آنا ہے تو اچھے بچے کی طرح بن کر رہنا ہوگا’ اسٹیبلشمنٹ کا نوازشریف کو دوٹوک پیغام

سابق وزیراعظم نوازشریف پاکستان آنے سے قبل ہی لندن میں بیٹھ کر سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ فیض حمید کے خلاف کھل کر بول رہے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) اسٹیبلشمنٹ نے مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو دو ٹوک پیغام پہنچایا ہے کہ اگر پاکستان آنا ہے تو اچھے بچے کی طرح بن کر رہنا ہوگا۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ نے قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو دو ٹوک الفاظ میں پیغام پہنچایا ہے کہ اگر وہ پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں تو ان کو اچھے بچے کی طرح رہنا ہوگا، فوج کے خلاف بیانیہ کو مسترد کر کے ان کو واپس آنا ہوگا ۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پاکستان آنے سے قبل ہی لندن میں بیٹھ کر سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ فیض حمید کے خلاف اعلان کیا تھا پاکستان آ کر ان کا بھی احتساب ہوگا اور ان کے خلاف کھل کر بولا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button