پاکستان

کوالالمپور میں روکا گیا پی آئی اے طیارہ وطن واپس کب آئے گا؟ پتا چل گیا

بھارتی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بھارتی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت نہ دینے پر پی آئی اے کا طیارہ ابھی تک پرواز نہیں کرسکا اور اس کی روانگی میں تاخیر ہوئی

کوالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) کوالالمپور میں روکا گیا پی آئی اے طیارہ وطن واپس کب آئے گا؟ پتا چل گیا ملائیشیا کی عدالت نے کوالالمپور میں پی آئی اے کے طیارے کو وطن واپسی کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ مقامی عدالت نے جمعے کو طیارہ روکنے کے حکم کو پی آئی اے کے حق میں ختم کردیا تھا تاہم بھارتی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بھارتی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت نہ دینے پر پی آئی اے کا طیارہ ابھی تک پرواز نہیں کرسکا اور اس کی روانگی میں تاخیر ہوئی تاہم اب پرواز پی کے 6893 کے طور پر پی آئی اے کا طیارہ بوئنگ 777 رجسٹریشن AP BMH کوالالمپور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوا۔ طیارہ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے اسلام آباد پہنچے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button