پاکستان

پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل سیاست چھوڑ کر فارن ایجنٹ بن گئے’ رجسٹریشن نمبر جاری

امریکی اداروں کوپاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوری اقدارکی خلاف ورزیوں سے آگاہ کروں گا: پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شہبازگِل نے بطور امریکی شہری خودکوپی ٹی آئی کا فارن ایجنٹ رجسٹرکرالیا جبکہ امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ان کو رجسٹریشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے پی ٹی آئی کے لئے امریکا میں ملاقاتوں اور فنڈریزنگ کی تفصیلات سے ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کو آگاہ کردیا ہے، انہوں نے اس سال 19 اپریل تا9 مئی امریکا میں پی ٹی آئی کے لیے 9 ملاقاتوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ شہباز گل نے امریکی رجسٹریشن دستاویزات میں دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ امریکی اداروں کوپاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوری اقدارکی خلاف ورزیوں سے آگاہ کروں گا، میں امریکی پاکستانیوں اور امریکی سینٹرز سے ملاقاتیں کروں گا، امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور جسٹس ڈپارٹمنٹ میں بھی ملاقاتیں کروں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button