کھیل

سہواگ نے انضمام الحق کو ایشیاء کا بہترین بیٹسمین کیوں قرار دیا؟ پتا چل گیا

ہم تو ٹنڈولکر کو بلے بازوں کی فہرست میں گنتے ہی نہیں ' انضمام الحق اپنے دور کے مڈل آرڈر بیٹسمینوں میں سے سب سے اچھے بیٹسمین تھے: وریندر سہوال

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سابق مایہ ناز اوپننگ بیٹر وریندر سہواگ نے پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کو اپنے دور میں ایشیاء کا سب سے بہترین مڈل آرڈر بیٹسمین کیوں قرار دیا؟ پتا چل گیا

تفصیلات کے مطابق وریندر سہواگ کا پاکستان ٹیم کے سابق کپتان کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا انضی بھائی بہت اچھے ہیں، سب لوگ سچن ٹنڈولکر کی بات کرتے ہیں لیکن میں انضمام الحق کو ایشیا کا سب سے بڑا مڈل آرڈر کا بلے باز مانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو ٹنڈولکر کو بلے بازوں کی فہرست میں گنتے ہی نہیں کیونکہ وہ تو اس فہرست میں بہت اوپر ہیں، اب پاکستان، بھارت، سری لنکا اور دیگر ایشین ممالک میں مڈل آرڈر کے جتنے بھی بلے باز آتے ہیں ان میں انضمام الحق سے بہتر بلے باز کوئی نہیں ہے۔ سابق بھارتی بیٹر کا کہنا تھا 04-2003 میں وہ 8 رنز فی اوور کی ایوریج کے لیے کہتے تھے فکر نہ کر ہم آرام سے بنا لیں گے، 10 اوورز میں 80 رنز بنانے کے لیے دوسری ٹیمیں اور کھلاڑی گھبرا جاتے تھے لیکن وہ (انضمام الحق)کہتے تھے بن جائیں گے فکر مت کرو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button