انٹرنیشنل

اسرائیلی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ، 3 اسرائیلی فوجی ہلاک

حملہ آور مصر کا پولیس اہلکار تھا جسے جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا' واقعے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کی سرحد کے قریب اسرائیلی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں اسرائیل کے 3 فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بتایا کہ مصر اور اسرائیلی سرحد پر واقعہ سرچ آپریشن کے دوران پیش آیا اور حملے میں دو مرد اور ایک خاتون اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ حملہ آور مصر کا پولیس اہلکار تھا جسے جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button