پاکستان

کے پی کے حکومت نے وفاقی حکومت کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے مگر کیوں؟

بجلی چوری وفاقی حکومت کی نااہلی ہے اور بجلی چوری کے معاملے پر وفاق سے بات چیت کیلئے تیار ہیں: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف

پشاور (کھوج نیوز) خیبرپختونخوا (کے پی کے) حکومت نے وفاقی حکومت کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے مگر کیوں؟ اس حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے جس کے بعد ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ بجلی چوری وفاقی حکومت کی نااہلی ہے اور بجلی چوری کے معاملے پر وفاق سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کا اپنی نااہلی چھپانے کیلئے کے پی حکومت پرالزم لگانا غیرمناسب ہے، بجلی چوری ختم کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے لیکن لگتا ہے کہ اویس لغاری کو اپنی ذمہ داریوں کا پتا ہی نہیں۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایاجات ادا کرنیکے بجائے ہم پر الزامات لگائیجارہے ہیں جب کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا پہلے ہی تجویز دے چکے ہیں کہ ہمارے بقایات بجلی بلز میں ایڈجسٹ کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button