پاکستان

ضمنی انتخابات، پولنگ سامان کی ترسیل کیلئے گاڑیاں کم پڑ گئیں

موٹر سائیکلوں پرپولنگ میٹریل کی ترسیل سکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے، ٹرانسپورٹ کا نظام انتہائی ناقص ہے جس کیلئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے

لاہور(کھوج نیوز) ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ سامان کی ترسیل کے لیے گاڑیاں کم پڑگئیں’ انجینئرنگ یونیورسٹی میں الیکشن سامان کی ترسیل گاڑیوں کی بجائے موٹر سائیکلوں پر کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات کے لئے انجینئرنگ یونیورسٹی میں الیکشن سامان کی ترسیل موٹر سائیکلوں پر کی گئی اور بتایا جارہا ہے کہ ایک موٹرسائیکل پر پولنگ کا عملہ جب کہ دوسرے پرپولیس اہلکار سوار ہے۔ اس حوالے سے پولنگ عملے کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلوں پرپولنگ میٹریل کی ترسیل سکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے، ٹرانسپورٹ کا نظام انتہائی ناقص ہے جس کیلئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button