پاکستان

ضمنی انتخابات، سکیورٹی انتظامات سول آرمڈ فورسز اور پاکستانی آرمی کے سپرد

سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے ساتھ ساتھ ان کے دستے دوسرے اور تیسرے حصار کے طور پر استعمال ہوں گے

لاہور(کھوج نیوز) ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد سکیورٹی انتظامات سول آرمڈ فورسز اور پاکستانی آرمی کے سپرد کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ اعلامیے کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے، سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے حصار کے طور پر استعمال ہوں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 اپریل تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button