شوبز

چنکی پانڈے نے شاہ رخ خان اور گوری خان کے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کر ڈالا

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ کرائے کے مکان میں بھی رہ چکے ہیں: بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے کا انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے نے بھارت کے کنگ خان شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کر کے ہر طرف تھرتھرلی مچا دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چنکی پانڈے نے شاہ رخ کے ماضی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک ایسا بھی وقت تھا جب شاہ رخ اپنی اہلیہ کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔ چنکی پانڈے کا کہنا تھا کہ میرے چھوٹے بھائی شاہ رخ کے اس وقت کے گہرے دوستوں میں سے ایک ہیں جب وہ ممبئی آئے تھے، اس وقت شاہ رخ اور گوری ایک کرائے کے مکان میں رہتے تھے اور دونوں میرے بھائی سے ملنے ہمارے گھر آتے تھے جہاں سب ایک ساتھ بیٹھ کر ویڈیو کیسٹس دیکھتے تھے۔ اداکار نے مزید کہا کہ مجھے ہمیشہ سے یقین تھا کہ شاہ رخ خان سپر اسٹار بن جائیں گیکیونکہ ان میں سپر اسٹار بننے کیلئے ایک آگ تھی جو آپ دیکھ سکتے تھے، وہ بہت پر اعتماد ہیں، مجھے فخر ہے کہ میں اسے تب سے جانتا ہوں اور وہ آج بھی نہیں بدلا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button