پاکستان

مردان میں طوفانی بارش، چھتیں گرنے سے 5افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

چھت گرنے کا ایک اور واقعہ بلبلی کوٹھے میں بھی رونما ہوا جہاں چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق ہوگئی: مردان پولیس

مردان(کھوج نیوز) مردان میں ہونے والی طوفانی بارش سے ایک اور مکان کی چھت گر گئی جس کے بعد طوفان بارشوں سے ہلاکت ہونے والی کی تعداد 5 ہو گئی جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مردان پولیس کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ مردان کے علاقے سوکئی میں پیش آیا جہاں کمرے کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں خاتون اور اس کے 2 بچے شامل ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ چھت گرنے کا ایک اور واقعہ بلبلی کوٹھے میں بھی رونما ہوا جہاں چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ اس کے علاوہ جلالہ کیمپ کورونہ میں کمریکی چھت گر جانے سے خاتون زخمی ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button