پاکستان

خاتون اینکرکی بیہودہ ویڈیو بنانےکا معاملہ،طلعت حسین کی گواہی آگئی ،کہرام برپا ہوگیا

خاتون اینکر کو کرنل ع نے ایک دن کہا کہ آپ جتنی قابل ہیں آپ اس ملک کے لئے اثاثہ ثابت ہو سکتی ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) عمران خان کے بیانیے کو میڈیا اور مخصوص اینکرز کے ذریعے نشر عام کرنے، اس کو صادق و امین اور مسیحا بنا کر پیش کرنے اور نواز شریف کو چور، ڈاکو، کرپٹ، غدار، توہین رسالت اور کافر جیسے الزامات کے ذریعے بدنام کرنے کی مہم عروج پر تھی۔پراجیکٹ عمران خان کے ڈائیریکٹرز اور پروڈیوسرز نے محسوس کیا کہ پاکستان کے ایک بڑے ٹی وی چینل میں کام کرنے والا ایک مرد اینکر و کالم نویس ڈکٹیٹ کی گئی لائن سے ہٹ کر عمران خان کے طرزِ سیاست اور پی ٹی آئی خیبر پختونخواحکومت کی کارکردگی پر مثبت رپورٹنگ کی بجائے منفی تنقید کر رہا ہے۔

ساتھ ساتھ وہ عمران خان کے خفیہ پشت پناہوں پر تیر بھی برسا دیتا تھا۔اس تنقید کرنے والے مرد اینکر اور کالم نویس کو لائن پر لانے کا پلان فائنل ہوا اور آئی ایس آئی کے ایک افسر کو، جس کا کوڈ نام ع سے شروع ہوتا تھا، یہ اہم ٹاسک دیا گیا۔خاتون اینکر کو کرنل ع نے ایک دن کہا کہ آپ جتنی قابل ہیں آپ اس ملک کے لئے اثاثہ ثابت ہو سکتی ہیں اس لئے میں نے آپ کو آفیشلی اپروچ کیا ہے کہ آپ اپنے صحافیانہ کام کے ساتھ ساتھ ہمارے لئے بھی کام کر یں۔ آپ کے لئے یہ ایک انتہائی بہترین موقع ہے کہ قومی خدمت کر کے اپنی صلاحیتیں منوائیں تو آپ نہ صرف ترقی کی مزید سیڑھیاں چڑھیں گی بلکہ پیسہ ساون بھادوں کی برسات کی طرح برسے گا۔اثاثہ بنانے کے لئے قومی خدمت یہ تھی کہ خاتون اینکر کو کہا گیا آپ اس بڑے ٹی وی چینل کے مرد اینکر سے دوستی کریں، پھر اِس دوستی کو بڑھائیں، اتنا بڑھائیں کہ ناقابل دید اور ناقابل داد سٹیج تک پہنچ جائے جہاں پر ہم ایک ایسی نازیبا وڈیو بنا لیں جس کی بنیاد پر ہم اس مرد اینکر کو بلیک میل کر کے اس کو اپنی دی گئی لائن پر چلا سکیں۔ گارنٹی دی گئی کہ اس وڈیو میں آپ کا چہرہ بلکل بھی ظاہر نہیں ہو گا اور نہ ہی کسی کو پتہ چلے گا کہ یہ آپ ہیں۔

خاتون اینکر نے کہا کہ: کرنل ع نے مجھے یہ بات اتنے کانفیڈنس اور بزنس لائک کہی کہ جیسے یہ کوئی بڑی بات ہی نہیں۔خاتون اینکر نے کہا کہ میں نے انکار کر دیا ہے، مجھے شدید صدمہ اور غصہ ہے اور میں نے اسے بہت سخت باتیں کہی ہیں۔ میں نے کہا آپ نے بلکل ٹھیک کیا ہے، آپ پریشان نہ ہوں اللہ مدد کرے گا۔کچھ دنوں بعد اس آفیسر نے (جو اب ریٹائر ہو چکا ہے) اس خاتون اینکر کو انتہائی ڈھٹائی سے یہی آفیشل آفر دوبارہ کی اور بحث کے دوران کہا کہ آپ کس مذہب اور اخلاقیات کی بات کر رہیں ہیں یہ سب کام تو سعودی عرب کی ایجینسیاں بھی ایسے ہی کرواتی ہیں اس لئے آپ مزید سوچ لیں، بہت اچھا موقع ہے اگر آپ نے ضائع کر دیا تو آپ کے لئے فیلڈ میں مشکلات بڑھ جائیں گی۔

خاتون اینکر نے پھر انکار دیا۔ اور ساتھ ہی اس مرد اینکر کو بتا دیا کہ آپ کے خلاف یہ پلان بن رہا ہے اور مجھے اس کام کے لئے آفر کی گئی ہے۔کرنل ع کی آفر دو بار ریجیکٹ کرنے کے کچھ دنوں بعد عمران خان سے انٹرویو کے دوران اپنی صحافیانہ جبلت کے ہاتھوں مجبور اس خاتون اینکر نے کچھ ایسے سوالات پوچھ لیے جنہوں نے ثاقب نثار کے صادق و امین کا موڈ خراب کر دیا اور اگلے ہی دن اس خاتون اینکر کو ٹی وی چینل سے نکال دیا گیا۔وہ خاتون اینکر بتول راجپوت ہے !بتول راجپوت نے کہا کہ اگر آپ میرا نام ظاہر کرنا چاہتے ہیں تو یہ فیصلہ آپ کا ہے۔ مجھے آپ کے فیصلے پر اعتراض نہیں ہو گا۔ اس لئے میں نام ان کی رضامندی سے ظاہر کر رہا ہوں کیونکہ وہ چاہتی ہیں کہ صحافت میں کام کرنے والی اور نئی آنے والی لڑکیوں کو یہ پیغام اور حوصلہ ملے کہ اگر آپ کی صحیح راستے پر چلنے کی نیت ہے تو کبھی کمزوری نہ دکھائیں،

اپنے اصولوں پر ڈٹے رہیں، اللہ پر بھروسہ رکھیں وہ آپ کی مدد کرے گا اور مشکلات سے نکال دے گا۔بتول راجپوت کہتی ہیں کہ وہ خود اپنے بارے میں یہ بات کسی کو نہیں بتانا چاہتی کیونکہ وہ سستی شہرت نہیں چاہتی۔

جنرل باجوہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکو بیہودہ ویڈیوز کیوں دکھاتے رہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button