پاکستان

جنرل باجوہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکو بیہودہ ویڈیوز کیوں دکھاتے رہے

باجوہ اور ثاقب کے درمیان یہ گفتگو غیر سنجیدگی، بے حسی اور اخلاقی گراوٹ کی انتہا تو ہے ہی


، اسلام آباد (کھوج نیوز) ایکسٹینشن لینے کے فورا بعد جنرل باجوہ نے 2020 کے شروع میں چند اینکرز کو بلا کر بتایا کہ ایک ملاقات کے دوران میں نے چیف جسٹس ثاقب نثار کو ایک وڈیو دکھائی جس میں ایک خاتون ایک سفارتکار سے ایسی غیر اخلاقی حرکات کر رہی تھی جو عام حالات میںناقابل دید اور ناقابل داد ہیں۔جنرل باجوہ نے ثاقب نثار کو بتایا کہ دیکھیں ہمیں قومی تحفظکے لئے اور دوسروں سے راز اگلوانے کے لیے کیا کیا پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں ۔ ثاقب نثار اس وڈیو میں خاتون کی قومی خدمت کے لئے دی گئی قربانی کو دیکھ کر جنرل باجوہ کی اہلیت اور قابلیت سے بہت متاثر ہوئے۔

باجوہ اور ثاقب کے درمیان یہ گفتگو غیر سنجیدگی، بے حسی اور اخلاقی گراوٹ کی انتہا تو ہے ہی، لیکن جب اس طرح کی گفتگو وقت کے چیف جسٹس جو بنیادی حقوق اور آرمی چیف جو قوم کی جان، مال اور عزت کے محافظ ہوتے ہیں، کے درمیان ہو رہی ہو اور اس کا فخر یہ ذکر آرمی چیف بذات خود اینکرز کے سامنے کرے تو یہ کافی کرب ناک حقیقت بن جاتی ہے جس سے کسی بھی حساس انسان کا آنکھیں چرانا ممکن نہیں۔جنرل باجوہ کے ساتھ اس میٹنگ میں سینئر صحافی اور پاکستان کے پہلے ٹی وی اینکر سید طلعت حسین بھی موجود تھے، طلعت نے مجھ سے بات کرتے ہوئے اس واقعہ کو کنفرم کیا اور طلعت نے اس کا ذکر اپنے ایک وی لاگ میں بھی کیا ہے

تحریک انصاف کا اپنے کارکن علی بلال کے متعلق جھوٹاپروپیغنڈہ بے نقاب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button