پاکستان

غلام محمود ڈوگر اور فیض حمید کے درمیان تعلقات کی کہانی کھل گئی؟ بڑا انکشاف

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور جنرل فیض حمید کے کہنے پر لگایا گیا تھا

لاہور(کھوج نیوز) لاہور کے سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر بھی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے آلہ کار نکلے۔ کھوج نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور جنرل فیض حمید کے کہنے پر لگایا گیا تھا ۔

بتایا گیا ہے کہ گذشتہ دنوں سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی نے غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا لیکن انہیں تاحال عدالت عظمیٰ کی جانب سے تحریری احکامات موصول نہیں ہو سکے۔ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت اس امر پر اتفاق کر چکی ہے کہ غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور کے عہدے پر بحال نہیں کیا جائے گا اور بلال کمیانہ ہی بدستور سی سی پی او لاہور کام جاری رکھیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق غلام محمود ڈوگر جنرل (ر) فیض حمید کے ایماء پر عمران خان کے احکامات کی تعمیل کرتے رہے ہیں۔

عمران مخالف عدلیہ اور حکومت کا گٹھ جوڑ، سائفر کیس میں سزا ملنے کا امکان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button