پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور آمد کا اصل مقصد کیاہے؟ بڑی خبر آگئی

میاں نوازشریف کی ہدایت پر شہباز شریف لاہور آئے ، ضمنی انتخابات سے قبل لاہور میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کیلئے تیاریاں مکمل

لاہور(کھوج نیوز رپورٹ) وزیراعظم میاں شہباز شریف آج لاہور پہنچ گئے ہیں ان کا لاہور آنے کا اصل مقصد کیا ہے ؟ اس حوالہ سے بڑی خبر منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر و وزیراعظم میاں شہباز شریف کا لاہور آنے کا مقصد پارٹی کی تنظیم سازی جبکہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تیاریاں بتائی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی ہدایت پر میاں شہباز شریف لاہور آئیں ہیں ، نواز شریف نے اپنے بھائی میاں شہباز شریف کو ہدایت کی کہ پنجاب مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور پنجاب میں ضمنی انتخابات سے قبل ہمیں لاہور میں اپنا کھویا ہوا اثر ورسوخ دوبارہ بحال کرنا ہے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ۔وزیراعظم شہباز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے ۔وزیراعظم کو سخت سکیورٹی میں ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹائون لایا گیا۔

گجرات ڈویژن ،چار اضلاع اور دو تحصیلوں کا نوٹیفکیشن معطل

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button