پاکستان

بیساکھی میلہ، بھارتی سکھ یاتریوں کا گردوارہ پنجہ صاحب، رسومات کی ادائیگی

بیساکھی میلہ، بھارتی سکھ یاتریو ں نے سخت حفاظتی انتظامات میں گردوارہ پنجہ صا حب پہنچ کر مذہبی رسومات کی ادا ئیگی شروع کردی

اٹک ( آن لا ئن) سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے 2470بھارتی سکھ یاتری بیساکھی میلہ کے موقع پر بذریعہ بس کوسٹرز پنجہ صاحب حسن ابدال گرودوارہ میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے سخت حفاظتی انتظامات میں لاہور موٹر وے کے ذریعے گردوارہ پنجہ صا حب پہنچ کر اپنی مذہبی رسومات ادا کر نی شروع کر دیں، جبکہ دیگر ممالک اور پاکستان سے ہندو و سکھ یاتریوں کی بہت بڑی تعداد 14اپریل کو مذہبی رسومات کے آخری روز گرودوارہ پنجہ صاحب میں شرکت کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری و فوکل پرسن محکمہ اوقاف پاکستان رانا شاہد سلیم نے میڈیا سے با ت چیت کر تے ہوئے کیا، انہو ں نے کہا کہ اس مرتبہ سکھ یاتریوں کے آرام و آرائش کے پنجہ صاحب حسن ابدال کے اندرونی حصہ میں 3عدد ائیر کنڈیشن مارکی لگائی گئیں ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی کوئی تکلیف مذہبی رسومات میں نہ اٹھانی پڑیں، مارکی لگانے کے انتظامات پہلی مرتبہ کیے گئے ہیں، شاہد سلیم نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے چیئر مین متروکہ وقف بورڈ املاک حبیب الرحمن گیلانی کو ہدایت کی تھی کہ وہ رہائش، کھانے پینے، فرسٹ ایڈ اور سکیورٹی کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنائیں ، چیئر مین کی ہدایت پر فوکل پرسن وقف بورڈایڈیشنل سیکرٹری را نا شاہد سلیم نے اپنی نگرانی میں ان کاموں کو سر انجام دیا، گرودوارہ میں رات کے وقت انتہائی خوبصورت انداز میں پنجہ صاحب کی عمارت کے بیرونی اور اندرونی حصہ جہاں وہ اپنی مذہبی کتاب پڑھیں گے خوبصورت انداز میں سجایا ،ایڈیشنل سیکرٹری را نا شاہد سلیم نے کہا کہ 14اپریل سکھ یاتری مذہبی رسومات کو اختتام کرکے لاہور روانہ ہو جائیں گے، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل اور ایس پی انوسٹی گیشن اٹک جویریہ محمد جمیل کی زیر نگرانی سکیورٹی پر 850سے زائد پولیس اہلکار ، ایلیٹ کمانڈو 26سکشن ہر وقت الرٹ رہیں گے ، ڈی پی او اٹک سردا ر غیاث گل خان اور ایس پی انو سٹی گیشن جویریہ محمد جمیل ، ، ڈی ایس پی کاظم نقوی گرودوارہ پنجہ صاحب کے گردونواح کے علاقوں کا جا ئزہ بھی لے رہے ہیں ، ڈی پی اوسردا ر غیا ث گل خان کا کہنا تھا کہ سکھ برادری کو سیکورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے تاکہ وہ اپنی مذہبی رسومات پرسکون ماحول میںادا کر سکیں ۔

جہلم پولیس کے کانسٹیبلزکوہیڈ کانسٹیبلز کے عہدہ پر ترقی دیدی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button