پاکستان

بیساکھی میلہ 2023 ، سکیورٹی پلان گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال جاری

اٹک پولیس کے850سے زائد افسران و جوان تین تہوں میں سیکیورٹی ڈیوٹی اور اس کے علاوہ 26 ایلیٹ سیکشنز بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے

اٹک (نمائندہ کھوج نیوز، آن لا ئن) ڈسٹرکٹ پولیس اٹک نے بیساکھی میلہ 2023 کے حوالے سے سیکیورٹی پلان گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال جاری کر دیا، اٹک پولیس کے850سے زائد افسران و جوان تین تہوں میں سیکیورٹی ڈیوٹی اور اس کے علاوہ 26 ایلیٹ سیکشنز بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بیساکھی میلہ 2023 کے سلسلہ میں مورخہ 12 تا 14 اپریل سری پنجہ صا حب حسن ابدال میں منعقد ہو گا جس میں خاص طور پر بیرون ملک سے تقریباً 3000 سے زائد سکھ یاتری شرکت کریں گے جن کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اٹک پولیس نے تازہ دم دستے مختلف مقامات پر سکیورٹی کے لیے تعینات کر دیے ہیں جن کی نگرانی خود ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان اور ایس پی انوسٹی گیشن اٹک جویریہ محمد جمیل کر رہے ہیں اسکے علاوہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز بھی سکیورٹی کے عمل کو چیک کرنے کے لیے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

مزید سکھ یاتریوں کی حفاظت کے لیے ایلیٹ کمانڈوز کے 26سیکشن ہمہ وقت الرٹ ہوں گے،اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ مذہبی مقامات اور ان کے پیروکاروں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور اٹک پولیس کسی بھی شر پسند عناصر کو شر انگیزی پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی تمام سکھ یاتری بلاخوف و خطر آزادی سے اپنی عبادت کریں۔

سویڈن نے پاکستان میں ویزا سروسز سنٹر بند کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button