پاکستان

احسن اقبال نے نارووال میں تشخیصی مرکز ڈی سی این کا افتتاح کر دیا

سی این پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا ایک سیٹلائٹ سنٹر ہے جو نارووال میں ضلع اور گردونواح کے کینسر کے مریضوں کی تشخیص کے لیے قائم کیا گیا ہے

لاہور (نیوز رپورٹر، آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے ڈائیگناسٹک سنٹر نارووال (ڈی سی این)کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈی سی این پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا ایک سیٹلائٹ سنٹر ہے جو نارووال میں ضلع اور گردونواح کے کینسر کے مریضوں کی تشخیص کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ملک بھر میں کینسر کے 19 ہسپتال چلا رہا ہے جو پاکستان میں کینسر کے 70 فیصد سے زیادہ مریضوں کی طبی ضروریات پوری کر رہے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشخیصی مرکز نارووال کمیشن کا پہلا سیٹلائٹ سنٹر ہے جو ممبر سائنس ڈاکٹر مسعود اقبال کی سرپرستی میں قائم کیا گیا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گوجرانوالہ انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن کے فیز ٹو کے طور پر ڈی سی این کے پی سی (ون) کو احسن اقبال کی گہری دلچسپی اور خصوصی کاوشوں کی وجہ سے 2017میں منظور کیا گیا، یہ منصوبہ 804.091ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔

ڈی سی این منصوبے کا سنگ بنیاد بھی پروفیسر احسن اقبال نے 7اکتوبر 2017کو رکھا تھا جب وہ وفاقی وزیر داخلہ اور انسداد منشیات تھے۔ علاقے کے عام لوگوں کو تشخیصی خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈی سی این میں نیوکلیئر میڈیسن اور ریڈیالوجی کے شعبے قائم کیے گئے ہیںاور یہ مرکز جدید ترین طبی آلات سے لیس ہے جس میں SPECT/CTگاما کیمرہ، ڈیجیٹل ریڈیو گرافی، ڈیجیٹل میموگرافی، الٹراسانڈ، Immunoassay Lab اور ہاٹ لیب کی سہولیات شامل ہیں جبکہ ڈی سی این کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ میڈیکل آنکولوجی کی مستقبل کی ضروریات کو بھی پورا کر سکے۔

لیسکو باغبانپورہ سب ڈویژن کی کارروائی،بجلی چوری پکڑ لی’ مقدمہ درج

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button