پاکستان

انتخابات کی تاریخ کا معاملہ، گورنر کی خاموشی، پی ٹی آئی کا بڑا اقدام

لاہور ( اپنے سٹاف رپورٹ سے، آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔پی ٹی آئی نے بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دینے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے اور گورنر پنجاب کو بذریعہ سیکریٹری فریق بنایا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو لاہور چیمبر نے مسترد کر دیا

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آئین کے تحت اسمبلی تحلیل ہونے کے فوری بعد گورنر کو انتخابات کا اعلان کرنا ہوتا ہے لیکن گورنر پنجاب تاریخ کا اعلان نہیں کر رہے جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا ہے کہ 10 دن سے زائد کا وقت گزر چکا ہے لیکن گورنر پنجاب کی جانب سے تاحال الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ گورنر اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، لہٰذا پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دینے کے لیے گورنر کو ہدایات جاری کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button