پاکستان

شکست کا خوف یا پھر…؟ حکومت الیکشن کروانے سے انکاری کیوں؟ سچ سامنے آگیا

حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں، فوج سکیورٹی دینے کو تیار نہیں، شفاف انتخابات کیلئے چند افسران کے تبادلے لازمی ہے' سکندر سلطان راجہ

لاہور(کھوج نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن کروانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ سابق سی سی پی او کیس یمں سپریم کورٹ طلبی پر عدالت عظمیٰ کے روبرو چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ آرمی کو سکیورٹی کے لئے کہتے ہیں تو وہ سکیورٹی دینے سے انکار کر رہے ہیں، حکومت سے الیکشن اخراجات کے لئے پیسے مانگتے ہیں تو وہ جواب دیتے ہیں کہ خزانے میں پیسے نہیں ہیں۔

عدلیہ نے ماضی کے برعکس الیکشن کے لئے سٹاف دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے اختیارات محدود کر دیئے گئے ہیں ان حالات میں الیکشن کیسے کروائے جائیں۔ چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ نے مزید کہا کہ حکومت کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ہے تقررو تبادلوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا ہے کہ اگر چند کمشنرز، ڈی سی ، آر پی او، ڈی پی اوز کے تبادلے نا ہوئے تو انتخابات شفاف نہیں ہوں گے ۔ چیف الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ان وجوہات کی بناء پر انتخابات کا اعلان نہیں کرسکتا۔

ایرن ہالینڈ کو پاکستان آنا مہنگا پڑ گیا مگر کیسے؟ بڑی خبر منظر عام پر آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button