پاکستان

عمران خان نے جنرل باجوہ کا خوفناک راز فاش کر دیا، ایوان صدر پر دھاوا

جنرل باجوہ کے پاس میری بہت سی ریکارڈنگز موجود ہیں، انہوں نے کس حیثیت سے منتخب وزیراعظم کی ریکارڈنگز کی : عمران خان

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے جنرل باجوہ کا خوفناک راز فاش کر دیا اور ایوان صدر پر دھاوا بول دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نے سوال اٹھایا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کون ہوتے ہیں لوگوں کی ویڈیوز ریکارڈنگ کرنے والے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مطالبہ کیا ہے کہ جنرل باجوہ کی جانب سے بیانات سامنے آ رہے ہیں کہ ان کے پاس میری بہت سی ریکارڈنگز موجود ہیں جو انہوں نے خود بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ نے کس حیثیت سے ایک منتخب وزیراعظم کی ریکارڈنگز کیں ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر مملکت اس معاملہ کی خود ہی تحقیقات کا حکم جاری کریں کیونکہ وہ پاک فوج کے سپریم کمانڈر ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے بطور سپہ سالار اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔

شکست کا خوف یا پھر…؟ حکومت الیکشن کروانے سے انکاری کیوں؟ سچ سامنے آگیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button