پاکستان

عمران خان اسٹیبلشمنٹ سےکس بات کا انتقام لینا چاہتےہیں؟حالات مذید سنگین

عمران خان کی شخصیت کا ایک پہلو ہمیشہ سے رچا بسا کہ بدلہ لینے کے لئے اگر اسٹیبلشمنٹ کو کمزور کرنے میں وطن عزیز کا نقصان ہو بھی جائے تو گھاٹے کا سودا نہیں

لاہور (کھوج نیوز )عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ سے انتقام کی آگ بجھانا پہلی ترجیح بن گیا۔ عمران خان کی شخصیت کا ایک پہلو ہمیشہ سے رچا بسا کہ بدلہ لینے کے لئے اگر اسٹیبلشمنٹ کو کمزور کرنے میں وطن عزیز کا نقصان ہو بھی جائے تو گھاٹے کا سودا نہیں ۔ درست کہ 10 اپریل سے 25 مئی تک ہونے والے لانگ مارچ کے دوران یہ کوشش رہی کہ دباو ڈال کر معاملہ فہمی سے شاید الیکشن کا انعقاد ممکن ہو جائے۔ 25 مئی لانگ مارچ کی ناکامی کے بعد ایمان غالب کہ الیکشن والاباب بند ہو چکا ہے۔

آج کل اس کا برملا اظہار بھی کیا جا رہا ہے کہ الیکشن ممکن نہیں رہے ۔ دلچسپ پہلو اتنا کہ موجودہ حکومت ، اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان تینوں فریقین کے لئے الیکشن کا انعقاد ناممکن ہے۔اسٹیبلشمنٹ کے لئیبری خبر کہ عمران خان اپنے مشن کو خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچا چکے ہیں۔ ملک کی کثیر رائے عامہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف منظم اور ہموار ہو چکی ہے۔

کیا موجودہ حکومت اوراسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سےشکست ہوچکی؟فائدہ کس کوملا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button