پاکستان

جنرل باجوہ کے 6سالہ دورمیں پاکستان کےساتھ کیا زیادتیاں ہوئیں؟سوال اُٹھ گئے

عمران خان کے اقتدار میں آتے ہی سی پیک کا ٹھپ ہونا، امریکہ کا کروفر سے دوبارہ آن دھمکنا منطقی نتیجہ تھا

لاہور(کھوج نیوز)جنرل باجوہ کے 6 سال مملکت کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے ۔گو آج کے پروجیکٹ عمران خان کی بنیاد جنرل کیانی کے زمانے میں، خدوخال راحیل شریف کے دور میں سنورے، پایہ تکمیل تک پہنچانے کا سہرا جنرل باجوہ کی ٹیم کے سر پر ہے ۔ عمران خان کے اقتدار میں آتے ہی سی پیک کا ٹھپ ہونا، امریکہ کا کروفر سے دوبارہ آن دھمکنا منطقی نتیجہ تھا۔ اگرچہ عمران خان کو اقتدار سے نکالنے کے لئے جمہوری راستہ اختیار کیا گیا ۔

عمران خان نے شاطرانہ طریقے سیاس کو اپنے خلاف امریکہ اور اسٹیبلشمنٹ کی ملی بھگت قرار دیا۔ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانیے کوپذیرائی ملنا قابلِ فہم ہے۔میرے لئے اہم یہ بھی کہ مقبول رہنما کے مفادات اور پاکستان دشمنوں کے مفادات ایک ہو چکے بلکہ ایک صفحہ پردونوں براجمان ہیں۔

عمران خان اسٹیبلشمنٹ سےکس بات کا انتقام لینا چاہتےہیں؟حالات مذید سنگین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button