پاکستان

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل

میڈیا کی منقسم حکمت عملی کی موجودگی میں عمران خان اقتدار میں واپسی کے لیے تیار نظر آتے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)عمران خان نے حالیہ آرمی چیف کو اپنی موجودہ صورت حال کا ذمہ دار قرار دینے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ سابق فوجی سربراہ جنرل قمر باجوہ کے کورٹ مارشل کے مطالبے کے بعد عمران خان نے اب اعصاب کی جنگ میں اپنا کھیل تیز کر دیا ہے۔ کیا اعلی ترین عہدے پر فائز شخص انہیں ڈھیل دے گا یا عمران خان سے کوئی مک مکا کرے گا یا اس لمحے کو ایسا مقام سمجھے گا جہاں سے واپسی ناممکن ہے، یہ ابھی دیکھنا باقی ہے۔

عمران خان کا اپنی موجودہ حکمت عملی پر اعتماد کارآمد ثابت ہو رہا ہے۔ حمایت پر مائل عدلیہ اور منقسم اسٹیبلشمنٹ، بدنام سیاسی حریفوں اور میڈیا کی منقسم حکمت عملی کی موجودگی میں عمران خان اقتدار میں واپسی کے لیے تیار نظر آتے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر انہیں نااہل بھی قرار دے دیا جاتا ہے جس کے امکانات کافی زیادہ ہیں، اس کے باوجود جب بھی انتخابات ہوتے ہیں تو وہ ان میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا پیدا کردہ بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ نظام کے کریش کر جانے کی تمام شرائط پوری ہوتی نظر آ رہی ہیں۔

ٹیلی فون ٹیپ کرنا قانونی عمل ہے یا غیر قانونی،بنیادی انسانی حقوق ہیں کیا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button