پاکستان

پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے بعد کیا ہوگا؟ فاروق ایچ نائیک نے بڑا اعلان کر دیا

حکومت نے عدالت عظمیٰ کے وقار میں اضافے کیلئے قانون بنایا،قانون سپریم کورٹ کے سینئر ججز کو کیسز سننے کا موقع دیتا ہے،فاروق ایچ نائیک

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ حکومت نے عدالت عْظمی کے وقار میں اضافے کے لئے قانون بنایا ہے ،یہ قانون سپریم کورٹ کے سینئر ججز کو کیسز سننے کا موقع دیتا ہے،اس قانون سے اپیل اور فیصلے کے متعلق درخواست کا حق مل جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیے گے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 1980 میں سپریم کورٹ کے رولز بنائے گئے اس وقت ضیاء الحق کا مارشل لاء تھا، تمام اختیارات سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو دیے گئے بنچز تشکیل دینے کا اختیار بھی چیف جسٹس کو دیا گیا اس حوالے سے بار کونسلز نے وقتاً فوقتاً آواز اٹھائی بدقسمتی سے صدر نے اس بل کو منظور نہیں کیا۔ سینٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیار ہے، حکومت نے عدالت عْظمی کے وقار میں اضافے کے لئے قانون بنایا ہے یہ قانون سپریم کورٹ کے سینئر ججز کو کیسز سننے کا موقع دیتا ہے ،اس قانون سے اپیل اور فیصلے کے متعلق درخواست کا حق مل جاتا ہے۔

پارلیمنٹ ، تحریک انصاف میں پھوٹ، محسن لغاری کیا پلاننگ کر رہے ہیں؟ پتا چل گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button