پاکستان

پارلیمنٹ ، تحریک انصاف میں پھوٹ، محسن لغاری کیا پلاننگ کر رہے ہیں؟ پتا چل گیا

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی میں شریک ہوگئے ،سینیٹرعون عباس کی محسن لغاری کو منانے کی تمام کوششیں رائیگاں ہو گئیں

اسلام آباد( نیوز رپورٹر، آن لائن )پارلیمنٹ میں پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی ،این اے 193 سے تحریک انصاف کے ایم این اے محسن لغاری نے احتجاج کا حصہ بنے سے انکار کردیا ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے دیگر اراکین سینیٹ نے احتجاج کیا جبکہ محسن لغاری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کاروائی میں شریک ہوگئے ۔سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے سینیٹرعون عباس کو محسن لغاری کے پاس بھیجا ۔محسن لغاری نے احتجاج کا حصہ بنے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق عون عباس نے محسن لغاری سے کہا کہ آپ احتجاج میں شریک نہ ہوئے تو عمران خان سے شکایت لگاوں گا۔محسن لغاری کا جواب میں کہناتھا میری سیاسی تربیت آپ سے مختلف ہے احتجاج کے بجائے ایوان کی کاروائی کا حصہ بنوں گا۔

احسن اقبال دورہ چین سے کیا کچھ لے کر آئے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button