ملک میں لسانی فسادات ؟فواد چوہدری نے بڑے خطرے کی پیشگوئی کر دی
سپریم کورٹ میں 1997 کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے، ابھی انتخابات نہیں ہوتے تو پھر دس سال بھی نہیں ہو ں گے ، فواد چوہدری کی گفتگو
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خوانخواستہ ملک میں امن وامان کا مسئلہ ہوا، لسانی فسادات ہوگئے تو پھر کوئی قابو نہیں پاسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 1997 کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے، تارڑ فیملی پہلے بھی فور فرنٹ پر تھی اور آج بھی ہے، چیف جسٹس کو اس وقت بھی کمزور کیا گیا تھا آج بھی کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا ‘اب دیکھنا یہ ہے چیف جسٹس اور جج صاحبان 1997کے واقعات دیکھے، پڑھے ہیں، تاریخ یہ طے کرے گی کہ کون آئین پرعمل درآمد کرتا ہے ۔ اصل مسئلہ خیبر پختونوا اور پنجاب کے انتخابات ہیں، کے پی، پنجاب میں انتخابات نہیں ہوتے تو 10 سال تک انتخابات نہیں ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات انتہائی خراب ہیں،ملک میں آئینی ، سیاسی،معاشی انتشار ہے، خوانخواستہ امن وامان کامسئلہ ہوا، لسانی فسادات ہوگئے تو پھر کوئی قابو نہیں پاسکے گا بس دیکھنا یہ ہے کہ موجودہ صورتحال میں جج صاحبان کیا فیصلہ کرتے ہیں۔
اٹارنی جنرل کی فل کورٹ بنانے کی درخواست فی الحال مسترد، پیر کو بڑے فیصلے کا امکان