پاکستان

ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر مزید کتنے کم ہو گئے، تشویشناک رپورٹ

31 مارچ 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.20ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.55ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، آن لا ئن ) ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر مزید کتنے کم ہو گئے، تشویشناک رپورٹ آگئی، ملک کے ڈالرز ذخائر مزید کم ہو گئے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ نے سب کو چونکا دیا۔

تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 36 ملین ڈالر کمی کے بعد 9.75 ارب ڈالر ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 31 مارچ 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.20ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.55ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 36ملین ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی۔

بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ ذخائر میں کمی آئی۔ دوسری جانب آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی کے امکانات سے جمعرات کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امید کی کرن پیدا ہوئی اور روپیہ ایک بار پھر استحکام کی جانب گامزن ہوا۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے کے دوران ڈالر بیک فٹ پر رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 3.85 روپے گھٹ کر 284 روپے کی سطح پر بھی آگیا تھا لیکن اختتامی لمحات میں ڈیمانڈ قدرے بڑھنے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 3.43 روپے کمی سے 284.42 روپے کی سطح پر بند ہوئے، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے کی کمی سے 294.50 روپے کی سطح پر بند ہوا۔

فواد چوہدری نے وزیراعظم سمیت وزراء کیخلاف آرٹیکل 68 کی دھمکی لگا دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button