عمران خان نےجنرل باجوہ کےساتھ مل کرپرویزمشرف سزا سےکیوں بچایا؟
سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی تو عمران خان اور جنرل باجوہ نے مل کر مشرف کو سزا سے بچایا تھا
اسلام آباد (کھوج نیوز) عمران خان نے جنرل باجوہ کے ساتھ مل کر پرویز مشرف سزا سے کیوں بچایا؟ پتا چل گیا۔رپورٹ کے مطابق آئین سے غداری کے مقدمے میں جسٹس وقار سیٹھ نے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی تو عمران خان اور جنرل باجوہ نے مل کر مشرف کو سزا سے بچایا تھا۔ آج خان صاحب اپنے شریک جرم کا تو کورٹ مارشل کراناچاہتے ہیں لیکن ان جرائم کا اعتراف کرنے سے کترا رہے ہیں جو انہوں نے باجوہ کے ساتھ مل کر کئے۔ ان دونوں کا ایک مشترکہ جرم یہ ہے کہ انہوں نے مل کر پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنایا۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کو خودمختار کیا جائے تاکہ ڈالر کی قیمت پر حکومت کا کنٹرول ختم کیا جائے۔اس وقت کی اپوزیشن کے علاوہ کچھ حکومتی ارکان بھی سٹیٹ بینک کی خود مختاری کا بل پاس کرانے کے مخالف تھے لیکن عمران خان اور باجوہ کی مشترکہ خواہش پر جنرل فیض نے آئی ایس آئی کے ذریعے ارکان پارلیمینٹ پر دبائو ڈال کر یہ بل منظور کرادیا۔عمران خان کی طرف سے جنرل باجوہ کے کورٹ مارشل کا مطالبہ دراصل اپنے ہی خلاف مقدمہ کھولنے کی درخواست ہے۔ باجوہ کے کورٹ مارشل کا مطلب ہے کہ پروجیکٹ عمران خان کی تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔ یہ تحقیقات جنرل احمد شجاع پاشا اور جنرل ظہیر الاسلام سے ہوتی ہوئی جنرل فیض حمید تک پہنچیں گی۔
جنرل عاصم منیر نےعمران خان سےملاقات کی تو وہ الزامات کہاں جائیں گےجو؟سنسنی خیزحقائق