پاکستان

عام انتخابات: اسد قیصر کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش، عمران خان حیران

برسراقتدارآگئے توگارنٹی دیتا ہوں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی' ہم نے ان سے آئی ایم ایف اور دیگر عالمی معاہدوں پر سیاست نہ کرنے کی بات کی

پشاور(نمائندہ کھوج نیوز، انٹرنیوز)عام انتخابات: اسد قیصر کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش، عمران خان حیران ‘ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہیکہ حکومت ایک قدم بڑھائے تو ہم الیکشن پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ پربراہ راست حملہ کیا ہے، حکومت نے جو قانون سازی کی اس پربات ہوسکتی ہے، قانون سازی کا یہ وقت بدنیتی کوظاہرکرتا ہے جب کہ حکومت کی یہ قانون سازی نواز شریف کو ریلیف دینے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک قدم آگے بڑھائے، تو ہم دوقدم آگے بڑھیں گے۔پاکستان کو انارکی سے بچانے کے لییآئینی ترامیم کرنا پڑیں توہم اس کے لئے بھی تیار ہیں۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ برسراقتدارآگئے توگارنٹی دیتا ہوں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی ۔ سابق سپیکر کا کہنا تھا کہ ہم نے ان سے آئی ایم ایف اور دیگر عالمی معاہدوں پر سیاست نہ کرنے کی بات کی، ہم نے ان کو کہا ان معاملات پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کی جائے۔

سعودی عرب پاکستان کو کتنے ارب ڈالر دے گا؟ آئی ایم ایف نے بتا دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button