پاکستان

عام انتخابات، امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کامرحلہ مکمل

کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 22مارچ تک جاری رہے گی جس کے بعد الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی

فیصل آباد( نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن )پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن)’ پاکستان تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے اپنے اپنے حامیوں کے ساتھ پہنچ کر کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور خوب گہما گہمی نظر آئی، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 22مارچ تک جاری رہے گی جس کے بعد الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور رابطہ عوام مہم کے دوران ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

دفعہ 144 :اسلام آباد کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button