پاکستان

عمران خان اسلام آباد عدالت پیشی کیلئے کب روانہ ہوں گے؟ پتا چل گیا

عمران خان آج صبح 7 بجے اسلام آباد عدا لت پیشی کیلئے روانہ ہوں گے، پارٹی کی مرکزی قیادت بھی اسلام آباد پہنچے گی

لاہور(آن لا ئن ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج صبح 7 بجے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدا لت پیشی کیلئے روانہ ہوں گے۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے یہ بات سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد بتائی ہے۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا عمران خان آج اسلام آباد عدالت میں پیش ہوں گے، پی ٹی آئی چیئرمین کے ہمراہ پارٹی کی مرکزی قیادت بھی اسلام آباد پہنچے گی۔پی ٹی آئی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی بابت اسد عمر نے بتایا کہ اس میں آج اسلام آباد عدالت میں پیشی کے معاملے پر مشاورت ہوئی اور عمران خان نے پارٹی قیادت سمیت لیگل ٹیم سے صلاح و مشورہ کیا۔

بلدیاتی الیکشن، سراج الحق کا سپریم کور ٹ کو خط، متن میں کیا لکھا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button