پاکستان

بلدیاتی الیکشن، سراج الحق کا سپریم کور ٹ کو خط، متن میں کیا لکھا؟

سپریم کورٹ اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس معاملے کا فوری نوٹس لے:سراج الحق کے لکھے گئے خط کا متن

کراچی(آن لا ئن ) بلدیاتی الیکشن، سراج الحق کا سپریم کور ٹ کو خط، متن میں کیا لکھا؟ سپریم کورٹ آف پاکستان سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

چیف جسٹس کے نام تحریر کردہ خط میں سراج الحق نے لکھا ہے کہ سپریم کورٹ اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس معاملے کا فوری نوٹس لے، سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے آئین و قانون کی خلاف ورزی پر فیصلہ دے۔انہوں نے یہ اپیل چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے جانے والے خط میں کی ہے جس میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی پیپلز پارٹی نے کہا کہ کراچی کا آئندہ میئر جیالا ہوگا، ناقص انتخابی فہرستیں اوربدنیتی کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کی گئیں۔

بلدیاتی انتخابات میں زیادہ تر انتخابی عملہ حکومتی جماعت کا حامی تھا، کئی یوسیز کے آراو ز نے ہارے ہوئے پیپلز پارٹی امیدواروں کی جیت کا اعلان کیا، دھاندلی کیسز انہی آراوز کو بھیجے گئے جن پر دھاندلی کے الزامات تھے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کراچی کی 6 یونین کمیٹیوں میں بدترین دھاندلی ہوئی، ان کمیٹیوں میں فارم 11 کے نتائج کے برعکس آر او نے نتیجے جاری کیے، 66 ایسے پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کی تھی جہاں رزلٹ تبدیل کیے گئے، الیکشن کمیشن نے خود سے منتخب کردہ محض 17 پولنگ اسٹیشنز پر ری کاؤنٹنگ کا حکم دیا۔سراج الحق نے تحریر کردہ خط میں الزام عائد کیا ہے کہ سیاسی وابستگی کی بنیاد پر انتخابی عملے کی تعیناتی کی گئی۔

لاہور جلسہ، پرویز الٰہی کے بیان نے مخالفین کی چیخیں نکال دیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button