پاکستان

لاہور جلسہ، پرویز الٰہی کے بیان نے مخالفین کی چیخیں نکال دیں

شہباز شریف سن لیں الیکشن سے راہ فرار ممکن نہیں، صدر مملکت کو لکھے گئے جوابی خط سے کچھ نہیں ہوگا حکمرانوں کو آئین سے انحراف کا سپریم کورٹ کے سامنے جواب دینا ہوگا

لاہور (رپورٹنگ ٹیم، آن لائن) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی مینار پاکستان پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ میں مرکزی رہنمائوں کی سٹیج پر نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری جنرل اسد عمر کے ہمراہ موجود رہے۔ جلسہ گاہ پہنچنے پر چودھری پرویزالٰہی نے پنڈال میں موجود عوام کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مینار پاکستان جلسہ کے عوامی ریفرنڈم نے فیصلہ عمران خان کے حق میں سنا دیا، عمران خان اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، لاہور کے جلسے سے مخالفین کی آنکھیں اچھی طرح کھل گئی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ نااہل نگران حکومت اور پی ڈی ایم نے جلسے کے راستے میں ہر رکاوٹ کھڑی کی لیکن عوام پھر بھی مینار پاکستا ن پہنچے، عوام نے فیصلہ سنا دیا کہ وہ آئین پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شہباز شریف سن لیں الیکشن سے راہ فرار ممکن نہیں، صدر مملکت نے شہباز شریف کے خلاف آئینی چارج شیٹ فریم کی ہے، جوابی خط سے کچھ نہیں ہوگا حکمرانوں کو آئین سے انحراف کا سپریم کورٹ کے سامنے جواب دینا ہوگا۔

فلورملوں کو ناقص گندم کی سپلائی، سیکرٹری خوراک کا دبنگ ایکشن

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button