عمران خان کی آرمی چیف سے خفیہ ملاقات ؟ چونکا دینے والی تفصیل آگئی
حکومت ختم ہونے کے بعد جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی ' مریم نواز کو مسز منڈیلا بنا کر پاکستان میں لانچ کرنے کی کوشش ناکام رہی
لاہور(کھوج نیوز، آن لائن) عمران خان کی آرمی چیف سے خفیہ ملاقات ؟ چونکا دینے والی تفصیل آگئی ‘ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت ختم ہونے کے بعد جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی، مریم نواز کو مسز منڈیلا بنا کر پاکستان میں لانچ کرنے کی کوشش کی گئی جو بری طرح سے ناکام ہوگئی،نواز شریف پاکستان واپس آئیں انہیں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی کا راستہ صرف عدلیہ کے پاس ہے۔موجودہ حکومت انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں ہے، بروقت انتخابات کے انعقاد کے لیے صرف عدلیہ سے امید ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا مطلب صرف آرمی چیف ہوتا ہے۔ موجودہ آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے سوال پر عمران خان نے کہا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بلکہ دونوں ہاٹھوں سے بجتی ہے تاہم حکومت ختم ہونے کے بعد جنرل (ر) باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے حکومت دہشت گردی کے خلاف اے پی سی بلائے تو سہی، جانے یا نہ جانے کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ صرف وفادار ںاور مخلص لوگوں کو دیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، پاکستان کی معیشت کو صرف سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری بچا سکتی ہے’ حکمران اپنے ڈالر باہر منتقل کر رہے ہیں۔
الیکٹریکل گاڑیوں کی خریداری، اے ڈی بی کتنا قرضہ دیگا؟ اعدادو شمار سامنے آگئے