پاکستان

عمران خان نے ترکی اور شام کے سفیروں کو فون کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی

عمران خان کا ترکی اور شام کے سفیروں کو ٹیلیفون ،زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا

لاہور( کھوج نیوز، این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ترکی اور شام کے سفیروں کو الگ الگ ٹیلی فون کر کے ترکی اور شام میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔

عمران خان نے دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ۔ عمران خان نے زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں ترک اور شامی شہریوں کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ترک اور شامی سفیر کی جانب سے ہمدردی و حمایت کے اظہار پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے اظہار تشکر کیا گیا ۔

شائستہ پرویز ملک نے معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے کیوں انکار کیا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button