پاکستان

پاکستان کی تباہی کا ذمہ دارکون؟عالمی میڈیا نے عمران خان کی منجی ٹھونک کر رکھ دی

مضمون میں عمران کو کٹھ پتلی، دہشت گردوں کی حمایت اور اسٹیبلشمنٹ کا سہولت کار ، خواتین کیلباس پر بیہودہ باتیں کرنے والا اور پلے بوائے قرار دیا۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) امریکی معروف جریدے ٹائم نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تصویر اپنے تازہ شمارے کے سرِورق پر شائع کی ہے۔میگزین نے سابق وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کی معاشی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا،میگزین لکھتا ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسی کی وجہ سے پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے. عمران حکومت میں معاشی بدحالی کا آغاز ہوا،کوئی وزیر خزانہ ٹِک نہیں پایا،اقتصادی بدانتظامی ونااہلی، آئی ایم ایف سے معاہدے ٹوٹنیکاسبب بنی، اقتصادی ڈھانچے کی بہتری کیبجائیاقربا پروری پروان چڑھی۔

مضمون میں عمران کو کٹھ پتلی، دہشت گردوں کی حمایت اور اسٹیبلشمنٹ کا سہولت کار ، خواتین کیلباس پر بیہودہ باتیں کرنے والا اور پلے بوائے قرار دیا۔ میگزین لکھتا ہے کہ 2018 میں پاک فوج کی حمایت سے اقتدار لینے والے رہنما نے آئی ایم ایف سے قرضہ لیا مگر ملک کی سماجی اور ترقیاتی پروگرامز کے اخراجات کو ہی کم کردیا، جس سے معاشی بحران کی ابتدا ہوئی ،اقتدار میں آنے کے بعد مذہبی شدت پسندی کے قوانین کو پنپنے دیا بلکہ اس کو مزید بڑھایا ،میگزین لکھتا ہے۔

کہ عمران خان ایسارہنما جو القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیتے اور اویغور مسلمانوں کیخلاف چینی ہتھکنڈوں کی تعریف کرتے ہیں مگر ساتھ ساتھ یورپ اور امریکا کو پیغام دے رہیں ہیں کہ اگر مدد نہ کی تو پاکستان مکمل طور پر چین کی جھولی میں جاگرے گا ۔عمران خان کے پاس معیشت کی بحالی اور پاکستان کو واپس ٹریک پر لانے کا کوئی واضح پلان نہیں۔ میگزین نے یہ بھی لکھا ہے کہ عمران پونے چار سال صرف وزیر خزانہ بدلتے رہے، IMF سے معاہدہ کرکے توڑ دیا ۔

سعودی عرب،ایران تعلقات میں چین کا کرداراہم تھا تو امریکا کہاں سے آگیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button