کھیل

اعظم خان قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے کے لئےکیا کریں گے؟بڑا اعلان کردیا

اعظم خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

لاہور سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے تاہم اعظم خان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا۔ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بیٹر اعظم خان کا بیان سامنے آ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اعظم خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اعظم خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ٹیم میں واپس آنے کے لیے اپنے کھیل اور فٹنس پر محنت کر تا رہوں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا ، شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی میچ میں نظر آئیں گے۔

پاکستان کےسیاستدانوں کو الیکشن سے فرصت نہیں اوردنیا بھرمیں انقلاب؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button