پاکستان

پاکستان کےسیاستدانوں کو الیکشن سے فرصت نہیں اوردنیا بھرمیں انقلاب؟

کسی پر کم اور کسی پر زیادہ لیکن حقیقت یہ ہے کہ مذکورہ تمام ممالک میں ایران اور سعودی عرب کی پراکسی جنگ جاری تھی

اسلام آباد(کھوج نیوز)پاکستانی سیاستدانوں کو تو الیکشن الیکشن اور سپریم کورٹ سپریم کورٹ کھیلنے جب کہ میڈیا کو ان سے چسکے لینے سے فرصت نہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کا معاہدہ اس خطے بلکہ دنیا کے لئے کسی بڑے انقلاب سے کم نہیں اور محتاط الفاظ میں ہم اسے نیوریجنل گیم کانام دے سکتے ہیں۔ اس کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا ،افغانستان پر بھی، یمن پر بھی،شام، عراق، لبنان پر بھی ، بحرین پر بھی اور کسی حد تک یو اے ای اور عمان جیسے ممالک پر بھی ۔

کسی پر کم اور کسی پر زیادہ لیکن حقیقت یہ ہے کہ مذکورہ تمام ممالک میں ایران اور سعودی عرب کی پراکسی جنگ جاری تھی اور جب ان دونوں ممالک کی صلح ہوجائیگی تو رفتہ رفتہ خود بخود ان ممالک میں بھی یہ جنگیں ختم ہوجائیں گی ،پاکستان ان دو ممالک کی پراکسی وار کی وجہ سے فرقہ واریت اور دہشت گردی کا شکار رہا بلکہ سفارتی اور تجارتی حوالوں سے بھی ہمہ وقت پاکستان الجھن کا شکار رہتا ۔ پاکستان کسی حوالے سے ایران کے قریب جاتا تو سعودی عرب ناراض ہوجاتا اور سعودی عرب سے قربت بڑھاتا، تو ایران بھڑک جاتا حالانکہ پاکستان کے لئے دونوں سے خارجہ تعلقات قائم رکھنا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی، عمران خان کا پیش ہونے سے صاف انکار ؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button