کھیل
نجم سیٹھی نے قومی کر کٹ تیم کے کپتان بار اعظم کی غلط فہمیاں کیسے دورکیں
کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
لاہور (کھوج نیوز) نجم سیٹھی نے قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تمام تر غلط فہمیاں کیسے دور کیں،حقیقت سے پردہ اُٹھ گیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ جو لوگ جعلی خدشات پھیلا رہے تھے وہ غلط ثابت ہوئے ہیں۔ اپنے بیان میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم آج ملنے کے لیے آئے تھے، بابر کو بتایا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔دونوں فارمیٹ میں بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شاداب خان ان کے نائب ہوں گے
پاکستان کی تباہی کا ذمہ دارکون؟عالمی میڈیا نے عمران خان کی منجی ٹھونک کر رکھ دی