شوبز

فحاشی وعریانی کےمقدمات،اداکارہ شلپا شیٹی کو پاک ،صاف قرار دےدیا گیا

اس کیس کو طویل قانونی جنگ کے بعد ممبئی منتقل کیا گیا تھا جہاں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے شلپا شیٹی کے خلاف دائر کیا گیا مقدمہ خارج کر دیا

بالی ووڈ (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کو ممبئی سیشن کورٹ سے 2007 میں دائر ہونے والے فحاشی کے مقدمے میں ریلیف مل گیا۔2007 میں بھارت میں ایڈز سے متعلق آگاہی کے ایک پروگرام کے دوران سب کے سامنے امریکی اداکار و سماجی کارکن رچرڈ گیئر کے شلپا شیٹی کو بوسہ دینے پر فحاشی کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔یہ واقعہ بھارت میں بڑے پیمانے پر احتجاج کا باعث بھی بنا کیونکہ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ بھارتی ثقافت کی توہین ہے، اس لیے دونوں اداکاروں کے خلاف انڈین پینل کوٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت کئی مقدمات درج کیے گئے تھے۔

اس کیس کو طویل قانونی جنگ کے بعد ممبئی منتقل کیا گیا تھا جہاں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے شلپا شیٹی کے خلاف دائر کیا گیا مقدمہ خارج کر دیا۔مجسٹریٹ نے یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا کہ امریکی اداکار نے اداکارہ کو بوسہ ان کی مرضی کے خلاف دیا۔جس کے بعد راجستھان پولیس نے اس برخاستگی کے خلاف اپیل دائر کی اور پھر اس کیس کو ممبئی کی سیشن کورٹ میں منتقل کردیا گیا۔ممبئی سیشن کورٹ میں شلپا شیٹی کے وکیل پرشانت پاٹل نے اپیل کو خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس کافی عرصے سے زیر التوا ہے اور اداکارہ کی جانب سے فحاشی پھیلانے کا کوئی ثبوت بھی نہیں ملا۔

اداکار شان شاہد نے اپنی بیٹی کو بھی شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کی اجازت دے دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button