پاکستان

جسٹس بندیال کو جسٹس کارنیلئس کا جانشین قرار دیناناانصافی نہیں بلکہ ؟

مران خان اور نواز شریف ایک دوسرے سے بات کرنے کیلئے تیار نہیں اسی طرح بندیال اور قاضی فائز عیسی ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار نہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) جسٹس بندیال کو جسٹس کارنیلئس کا جانشین قرار دینا ناانصافی نہیں ؟جہاں تک آئین کی بالادستی کا معاملہ ہے تو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد نوے دن میں الیکشن ضرور ہونا چاہئے اور اس معاملے پر اگر فل کورٹ بن جاتا تو وہ بھی نوے دن میں الیکشن کی حمایت کرتا لیکن بندیال صاحب اپنے کچھ ساتھی ججوں کیساتھ بیٹھنے کیلئے تیار نہیں۔جس طرح عمران خان اور نواز شریف ایک دوسرے سے بات کرنے کیلئے تیار نہیں اسی طرح بندیال اور قاضی فائز عیسی ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار نہیں ۔سیاست دان اور جج ایک دوسرے کے رنگ میں رنگے جا رہے ہیں اس لئے آج کے ججوں میں سے زبردستی کسی جسٹس کارنیلئس کو تلاش نہ ہی کریں تو بہتر ہے ۔یہ جسٹس کارنیلئس کے ساتھ ناانصافی ہے۔

مفت آٹے کی تقسیم کا معاملہ ،شہریوں کی ہلاکتیں ،کرپشن بھی بے نقاب ہو گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button