پاکستان

ماضی میں بھی ہرحکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سےکیوں اورکب ناراض رہی؟

فیض آباد دھرنا کیس میں ان کا فیصلہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض کے لئے قابل قبول نہیں تھااور عمران خان حکومت کے ذریعہ ان پر ریفرنس دائر کروا کر حکومت نے ان کا میڈیا ٹرائل کیا۔


اسلام آباد(کھوج نیوز)قاضی فائز عیسی کے والد قاضی عیسی بھی قائداعظم کے قریبی ساتھی تھے ۔ماضی کی ہر حکومت قاضی فائز عیسی سے ناراض رہی ۔میموگیٹ کمیشن کی رپورٹ کے باعث پیپلز پارٹی کی حکومت ان سے ناراض رہی۔ کوئٹہ بم دھماکے کیس میں انکی رپورٹ پر نواز شریف حکومت نے کھلے عام ان پر تنقید کی اور فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسی نے جنرل فیض حمید کا نام لکھ کر سیاست میں ان کی مداخلت پر تنقید کی۔فیض آباد دھرنا کیس میں ان کا فیصلہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض کے لئے قابل قبول نہیں تھااور عمران خان حکومت کے ذریعہ ان پر ریفرنس دائر کروا کر حکومت نے ان کا میڈیا ٹرائل کیا۔اس ریفرنس کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی تو عمر عطا بندیال نے قاضی فائز عیسی کا نہیں بلکہ حکومت وقت کے موقف کا ساتھ دیا۔

جسٹس بندیال کو جسٹس کارنیلئس کا جانشین قرار دیناناانصافی نہیں بلکہ ؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button