جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےسوموٹو کیس کو آگے بڑھانے کا معاملہ،کیا نتائج نکلیں گے؟
ہر آنے والا دن صورتحال کو بد سے بد تر بنانے کو ہے۔بلاشبہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان کی سیاست کا مکو ٹھپنے میں یکسو ہے۔ عمران خان کیخلاف ابھی تک جو حکمت عملی بھی بنائی
لاہور(کھوج نیوز)قاضی فائز عیسی کے ایک بینچ نے سوموٹو کیس کو مزید آگے بڑھانے سے روک دیا ۔ فیصلہ دیا کہ سپریم کورٹ زیر بحث درخواست پر کارروائی کو آگے نہ بڑھائے ،جب تک سوموٹو کی حدودقیود کا تعین اسمبلی میں زیر بحث ہے ۔اس کے نتیجے میں ٹوٹا پھوٹا بینچ بھی ٹوٹ چکا ہے۔ قاضی فائز عیسی کے فیصلے کی روشنی میں جسٹس امین الدین نے اپنے آپ کو علیحدہ کر لیا ۔
اگلی کوئی بھی پیش رفت کشیدگی کو مزید بڑھائے گی۔ہر آنے والا دن صورتحال کو بد سے بد تر بنانے کو ہے۔بلاشبہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان کی سیاست کا مکو ٹھپنے میں یکسو ہے۔ عمران خان کیخلاف ابھی تک جو حکمت عملی بھی بنائی ، مقبولیت کو چار چاند لگا گئی ۔ میرا تجسس ، اب جبکہ تنگ آمد بجنگ آمد ، عمران خان پر آخری وار ہونے کو، تو اسٹیبلشمنٹ کا اپنا ادارہ سپریم کورٹ سے کس قدر مختلف رہے گا۔ عمران خان کی سیاست کے خاتمہ بالخیر کے بعد مملکت کس حال میں ہوگی، آنے والا وقت بہت کچھ بتانے کو۔
نوازشریف وطن واپسی پراسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کن بنیادوں پر گفتگو کریں گے ؟پتا چل گیا