پاکستان

عدالتی نظام جوائے لینڈ بن چکا ،مریم نوازکا کہا سچ ثابت ہونے لگا،گواہی بھی آگئی

قصوروار عمران خان نہیںاصل قومی مجرم وہ ہیں جنہوں نے سیاسی انجینئرنگ سے ایسا ہیرا تراشا ۔ خاطر جمع رکھیں

لاہور (کھوج نیوز)قاضی فائز عیسی برخاستگی سے بال بال بچے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ۔ سپریم کورٹ کاایسا فیصلہ بھی کہ قاضی فائز عیسی عمران خان سے متعلق مقدمات میں شامل نہیں ہونگے ۔ عدالتی تباہی کی آگ آج ایسے مقام پرجو پورے ملک کو بھسم کرنے کوہے ۔مریم نواز کا کہنا سچ ،عدالتی نظام جوائے لینڈبن چکا ہے۔ پچھلے ہفتوں کے واقعات توثیق کر رہے ہیں ۔ عمران خان کا جتھوں کے جلو میں انصاف لینا، ایک جدت متعارف کروا دی، عدالتی نظام کی ایسی تضحیک کبھی سوچا نہ تھا۔عمران خان اپنے خلاف برحق انصافمیں رکاوٹ کہ ان کے نزدیک،انہوں نے کوئی جرم کیا ہی نہیں تو عدالت کی کیا ہمت کہ کیسے اور کیوں انکے مقدمات سنے؟

چشم تصور میں جو الزامات آج عمران خان پرہیں انہی الزامات کی زد میں اگر یہی نوازشریف یا دیگر دوسرے سیاستدان ہوتے تو عمران خان اور ماننے والے ہانپ ہانپ کر کیا کیا دلیلیں دے رہے ہوتے؟ قصوروار عمران خان نہیںاصل قومی مجرم وہ ہیں جنہوں نے سیاسی انجینئرنگ سے ایسا ہیرا تراشا ۔ خاطر جمع رکھیں، عمران خان کا اپنا حشر بھی مختلف نہیں رہناکہ اپنے حشر نشر سے پہلے سہولت کار ادارے جس تضحیک کے دور سے گزر رہے ہیں ، اس میںدیکھو مجھے جو دیدہ عبرت نگاہ ہو۔ تمام شریک جرم ڈھونڈ کر الزامات ایک دوسرے کے سر پر ڈال رہے ہیں۔ جنرل باجوہ اپنے تئیں تمام کرداروں کو اور باقی کردار ایک دوسرے کو بیچ چوراہے عریاں کر رہے ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےسوموٹو کیس کو آگے بڑھانے کا معاملہ،کیا نتائج نکلیں گے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button