پاکستان

محکمہ احتساب بیورو (نیب) ختم؟ شاہد خاقان عباسی کا بڑا اعلان سامنے آگیا

بدقسمتی ہے3جمہوری حکومتیں گزرنے کے باوجودیہ ادارہ قائم ہے' نیب جیسے متنازع ادارے کو ختم کیا جائے ورنہ حکومت نہیں چلے گی

کراچی (کھوج نیوز رپورٹ)محکمہ احتساب بیورو (نیب) ختم؟ شاہد خاقان عباسی کا بڑا اعلان سامنے آگیا’ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب جیسے متنازع ادارے کو ختم کیا جائے ورنہ حکومت نہیں چلے گی ۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے3جمہوری حکومتیں گزرنے کے باوجودیہ ادارہ قائم ہے۔

نیب پاکستان کاسب سیکرپٹ اورمعاملات خراب کرنیوالاادارہ ہے۔ جب کوئی حکومت فیصلہ نہ کرسکے ملک کا نظام کیسے چل سکے گاانہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کا بہت بڑا واقعہ پیش آیا، ایک ایسا وقت بھی آیا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات ختم ہوگئے تھے، اب دوبارہ دہشتگردی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی بدحالی کی سب سے بڑی وجہ نیب کا ادارہ بن گیا ہے۔ جو ظلم نیب کے ادارے نے کیا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ نیب سب اداروں کا نظام خراب کرنے والا ادارہ بن گیا ہے۔ معیشت میں بہتری نہ آنے کی ایک وجہ نیب کا ڈر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے گزارش کروں گا کہ وہ نیب کے ادارے کو ختم کریں۔ میں اور میرے وکیل بھی 23 سالوں سے نیب کی عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ جو لوگ اس ملک کی خدمت کرتے رہے ہیں آج وہ عدالتوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ کبھی کیس میں کوئی نہیں آتا تو کبھی کوئی نہیں آتا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب تک جاوید اقبال کا احتساب نہیں ہوتا اس وقت تک کچھ اچھا نہیں ہوسکتا۔ اب بات انتہا کو پہنچ گئی ہے ملک میں حالات انتہائی خراب ہیں۔ ملک کے معاملات میں کسی بھی غیر آئینی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ میں نے اگر ن لیگ کو چھوڑا تو میں پھر گھر ہی جاؤں گا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے کئی برس تک پارٹی میں کوئی بھی عہدہ نہیں رکھا تھا۔

کراچی پولیس پر حملہ ‘ عمران خان نے ملبہ ملک کی خفیہ ایجنسیوں پر ڈال دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button