پاکستان

خورشید شاہ نے عمران خان کو سیاست پر بدنما داغ قرار دے دیا

سیاسی پارٹی کا لیڈر قانون سے کبھی نہیں چھپتا اور چھپنے والا لیڈرسیاست پہ بدنما داغ ہوتا ہے،مرکزی رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ

اسلام آباد(جنرل رپورٹر، آن لائن)پی پی کے مرکزی رہنماء خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹی کا لیڈر قانون سے کبھی نہیں چھپتا اور چھپنے والا لیڈرسیاست پہ بدنما داغ ہوتا ہے۔ عمران خان نے اپنے قول فعل کے تضاد سے سیاست کو داغدار کیا ہے۔ ہم نے گولی، شہادت اور پھانسی کے منتظر لیڈر دیکھے ہیں بزدل لیڈر پہلی بار دیکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں کو اپنی ساکھ پر دھیان دیں اور ترازو کے پلڑے برابر کرکے اپنی عزت بحال کریں۔ ہم اَئین کی پاسداری پر متفق ہیں اور اَئین سے بالا کوئی اقدام نہیں کریں گے۔ عمران خان حالات خراب کر کے الیکشن سے فرار چاہتا ہے۔ میں نہیں سمجھتا، جنرل فیض فیکٹر کا اب کوئی وجود ہے۔ فوج کا نظام مضبوط اور فْول پروف ہے۔ جنرل فیض حمید اب کوئی موثر کردار ادا نہیں کر سکتا۔ جنرل باجوہ کی تعریف میں عمران خان کی تقاریر سن کر فیصلہ کریں کہ وہ جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ کیسے بناتا ہے۔

سٹاف لیول معاہدہ، آئی ایم ایف نے پاکستان پر ایک اور کڑی شرط عائد کر دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button