پاکستان

عمران خان کو کس نے پھنسایا؟ فیصل واوڈا نے تمام نام بتا دیئے

عمران خان نا اہل ہو جائیں گے اردگرد لوگوں نے پھنسایا، بہت سے لوگ جو مجرم ہیں اس وقت اقتدار میں بیٹھے ہوئے ہیں

اسلا م آبا د( ن لا ئن )عمران خان کو کس نے پھنسایا؟ فیصل واوڈا نے تمام نام بتا دیئے ‘ اگر عمران خان ایماندار نہیں تو سامنے والے اس سے بھی برے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پہلے ہی نظر آرہا تھا کہ عمران خان کو بند گلی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، کسی کو عوام کی پرواہ نہیں ،سب اپنی اپنی انا کی جنگ لڑرہے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ بدقسمتی سے سیاستدان اپنے مسئلے خود حل نہیں کرپارہے،بہت سے لوگ جو مجرم ہیں اور اس وقت اقتدار میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نااہل ہوجائیں گے، اردگرد لوگوں نے پھنسایا، فیصل واوڈاکا کہنا تھا کہ عمران خان نے کل ایک ا سمارٹ موو کھیلا ہے،پْرتشدد سیاست پی ٹی آئی کازینہ نہیں تھی ،چاہتاہوں کہ ملک سے 65سال کاگند صاف ہو۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اس وقت ملک سے مفرور ہیں،مریم نواز پر بھی جرم ثابت ہوا تھا،بعد میں کلین چٹ ملی۔

خورشید شاہ نے عمران خان کو سیاست پر بدنما داغ قرار دے دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button