پاکستان

سٹاف لیول معاہدہ، آئی ایم ایف نے پاکستان پر ایک اور کڑی شرط عائد کر دی

آئی ایم ایف نے سٹاف لیول معائدے کے حصول کے لئیے پاکستان پر ایک اور شرط عائد کر دی'آئی ایم ایف نے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کی تحریری یقین دہانیاں مانگ لی

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے، آن لائن) آئی ایم ایف نے سٹاف لیول معائدے کے حصول کے لئیے پاکستان پر ایک اور شرط عائد کر دی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فنانسنگ کرنے والے دوسرے ممالک کی یقین دہانیوں کو تحریری شکل میں فراہم کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے میں سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کی تحریری یقین دہانیاں شامل ہیں۔ اس ضمن میں وزارت خزانہ اور وفاقی حکومت متحرک ہو گئے ہیں اور اب ان ممالک سے تحریری یقین دہانیاں فوری حاصل کرنے پر کام کیا جائے گا۔ اس سے قبل یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پاکستان اور آ ئی ایم ایف کا سٹاف لیول معاہدہ آئیندہ آنے والے چند دنوں میں طے پا جائے گا۔ تاہم رپورٹس کے مطابق پاکستان کی لمحہ بہ لمحہ بدلتی سیاسی صورتحال نے عالمی مالیاتی ادارے کو شش و پنج میں مبتلا کر رکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اس بات پر زیادہ پر اعتماد نہیں ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی قیادت زیر غور معاہدے پر من و عن عمل درآمد کرے گی۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق تحریری یقین دہانی ان ممالک کے آئی ایم ایف میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر فراہم کریں۔ پاکستان حکومت ان ممالک سے تحریری یقین دہانی حاصل کرنے کے لئے متحرک ہوگئی ہے۔اس سلسلے میں وزارت خزانہ کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کا دفتر بھی سرگرم ہے۔پاکستان نے آئی ایم ایف کی طرف سے دی گئی تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمد مکمل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق آخری شرط کمرشل بنکوں سے براہ راست قرض نہ لینے کی تھی۔ پاکستان نے اس شرط سے بھی اتفاق کر لیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف حکام ترمیم شدہ ایم ای ایف پی پر بھی مذاکرات مکمل کر چکے ہیں۔ پاکستان چاہتا ہے کہ موسم بہار میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سٹاف لیول معاہدے کی منظوری ہو جائے۔

ترکیہ کے زلزلہ زدہ علاقوں میں سیلاب سے 14 افراد جاں بحق ‘ سینکڑوں زخمی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button